مہاگٹھ بندھن نے سیٹوں کا علان کیا، آر جے ڈی 144، کانگریس 70اور بائیں بازو کی جماعتیں 29سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے

0

 راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کی قیادت والے مہا گٹھ بندھن نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے سیٹوں کا اعلان کرکے اتحادی جماعتوں میں جاری رسہ کشی پر آج روک لگا دی اور اب تال میل کے تحت آر جے ڈی 144، کانگریس 70 اور بائیں بازوں کی جماعتیں 29سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔
آر جے ڈی اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدانند سنگھ،  کانگریس اسکریننگ کمیٹی کے صدر اویناش پانڈے سمیت دیگر جماعتوں کے صدور اور لیڈروں کی موجودگی میں سنیچر کو یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں مہاگٹھ بندھن نے سیٹوں کا اعلان کیا۔ مہاگٹھ بندھن میں ہوئے سیٹوں کے تال میل کے تحت آر جے ڈی 144، کانگریس 70اور بائیں بازوں کی جماعتوں کو 29 سیٹیں دی گئی ہیں۔
آر جے ڈی اپنے کوٹہ سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور وکاس شیل انسا ن پارٹی (وی آئی پی) کو سیٹ دیگا۔ وہیں بائیں بازوں کی جماعتوں کے کھاتہ میں گئیں 29 سیٹوں میں سے 19سیٹ پر ہندستانی کمیونسٹ پارٹی (ایم ایل)، چھ سیٹ پرہندستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) اور چار سیٹ پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS