بہار: سارن میں باہمی تنازعہ میں ایک شخص کا قتل،چار زخمی

0

بہار میں ضلع سارن کے روِل گنج تھانہ علاقہ میں دو فریقوں کے درمیان آپسی تنازعہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔پولس ذرائع نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ بڑکا بیجو گاوں میں جمعہ کی دیر شب کو دوفریقوں کے درمیان تنازعہ ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازعہ نے تشدد کی شکل اختیارکرلی اور دونوں فریقوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈے اور ہتھیار سے حملہ کردیا۔ اس میں انگدیو سنگھ کے32 سالہ بیٹے سونو سنگھ عرف امیش کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو چھپرا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ہفتہ کو پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد لاش آج اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔اس سلسلے میں دونوں فریق نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کررہی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS