ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 71.61 فیصد

0

نئی دہلی : ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 57،381 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے ملک کی قومی اوسط شفایابی کی شرح 71 فیصد سے بڑھ کر ریکارڈ 71.61 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کی 32 ریاستوں میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے اور دس ریاستوں میں شفایابی کی شرح قومی اوسط سے بھی زیادہ ہے۔ شفایابی کی شرح کے لحاظ سے دہلی پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ، تمل ناڈو، گجرات، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، تلنگانہ، اڈیشہ اور جموں کشمیر میں شفایابی کی شرحیں بہت بہتر ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، 14 اگست کو ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 57،381  متاثرہ افراد  صحتیاب ہوگئے ہیں، جس سے شفایابی کی شرح 71.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سے اب تک پورے ملک میں 18،08،936 کورونا متاثرہ مریض شفایاب ہوچکے ہيں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، کورونا وائرس کے 65،002 نئے مریضوں کی رپورٹ ملی ہے، جس سے کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 25،26،192 ہوگئی ہے۔ تاہم، 57،381 متاثرین کے صحتیاب ہونے اور 996 مریضوں کی موت ہونے سے 14 اگست کو کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 6،625 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6،68،220 مریض زیر علاج ہیں۔
کورونا متاثرہ 996 مریضوں کی موت ہونے سے شرح اموات دو فیصد سے کم ہو کر 1.94 فیصد ہوگئی ہے۔ہفتہ کے روز وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سےجاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 14 اگست کو ملک بھر میں 996 کورونا  متاثرہ افراد فوت ہوئے ہیں، اب تک اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہزار سے بڑھ کر 49،036 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 364 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں 117، کرناٹک میں 104، آندھرا پردیش میں 97، مغربی بنگال میں 60، اترپردیش میں 55، پنجاب میں 25، مدھیہ پردیش میں 16، بہار میں 16، چھتیس گڑھ میں 16، گجرات میں 15، جھارکھنڈ میں 15، راجستھان میں 13، دہلی میں 11، جموں و کشمیر میں 11، تلنگانہ میں 10، اڈیشہ میں 10 اور کیرالہ میں 10 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، دادرونگر حویلی اور دمن دیو، ہماچل پردیش، لداخ ، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ اور سکم میں ایک بھی کورونا سے متاثر مریض کی موت نہيں ہوئی۔میزورم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ایک بھی کوروناوائرس سے متاثرہ مریض کی موت نہيں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS