بہار میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 19 کورونا پازیٹیو ، مریضوں کی تعداد ہوئی 115

0

پٹنہ: بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 19 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 
115 ہو گئی ہے۔ 
اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار، محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جیتندر کمار نے کورونا 
انفیکشن کی روک تھام کی ہور ہی تدابیر اور عوام کور احت پہنچانے کیلئے کئے جارہے کاموں کا حالیہ جائزہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے نامہ نگاروں سے شیئر 
کیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد اب ریاست میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہوگئی ہے۔ 
ہیلتھ سیکریٹری سنگھ نے بتایا کہ نالندہ ضلع کے بہار شریف میں 17 ، پٹنہ اور رہتاس میں ایک ۔ ایک مریض کے کورونا وائر سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ رہتاس نیا 
ضلع ہے جہاں کورونا انفیکشن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا انفیکشن سے متاثرین اضلاع کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ حالانکہ ان میں سے پانچ 
اضلاع گوپال گنج ، سارن ، لکھی سرائے اور بھاگلپور جہاں متاثر مریض تھے وہ سب صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں جبکہ ویشالی کے ایک واحد متاثر مریض کی موت ہوگئی ہے 
۔ اس طرح اب بہار میں صرف دس اضلاع نالندہ ، سیوان ، مونگیر ، پٹنہ ، بیگو سرائے ، گیا ، نوادہ ، بکسر ، بھوجپور اور رہتاس میں ہی کورونا کے مریض ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS