اداکارہ سحر افشا نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری چھوڑ دی، کہا ، اپنے کیے پر خدا سے معافی مانگتی ہوں

0

نئی دہلی (ایجنسی): اس اداکارہ نے اسلام کے لیے انڈسٹری چھوڑ دی۔
فلم کی دنیا کی کئی اداکارائیں شوبز کی دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں جن میں ثنا خان اور زائرہ وسیم جیسی مقبول اداکاراؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ ان اداکاراؤں نے انڈسٹری سے دوری رکھ کر اسلام کا راستہ اختیار کیا ہے اور اب بھوجپوری سینما کی اداکارہ سحر افشا نے بھی ایسا ہی فیصلہ کیا ہے۔ سحر افشا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کی اس پوسٹ سے مداح حیران ہیں۔

سحر افشا نے انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے یہ نوٹ تین مختلف زبانوں ہندی، انگریزی اور اردو میں شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں شوبز (فلم انڈسٹری) چھوڑنے جا رہی ہوں اور اب میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انشاء اللہ میں اگلی زندگی اسلامی تعلیم (اسلام کی تعلیمات) اور اللہ کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں اللہ سے توبہ کرتا ہوں۔ میں اللہ سے معافی کا طالب ہوں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS