اروند کجریوال اور ان کے وزرا انتظامی ذمہ داری اور آئینی فرائض سے بھاگ رہے ہیں: ایل جی

0

آج ایک اور محبت کا خط آیا ہے، ایل جی کے مکتوب کے بعد وزیر اعلیٰ کا ٹویٹ
اظہار الحسن
نئی دہلی (ایس این بی) : لےفٹےننٹ گورنر (ایل جی) ونے کمار سکسینہ پر وزیر اعلی اروند کجریوال کے بار بار کیے جانے والے تبصروں کے تعلق سے وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراءپر انتظامی ذمہ داری اور آئینی فرائض سے بھاگنے کا الزام لگایا ہے۔ ایل جی کے خط کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’آج ایک اور محبت کا خط آیا ہے‘۔ حالانکہ لوگوں کو توقع تھی کہ وزیر اعلیٰ ایل جی کے الزامات کا جواب دیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ دو دن پہلے یعنی جمعرات کو وزیر اعلیٰ نے ایل جی کو نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ’ایل جی صاحب مجھے اتنا ڈانٹتے ہیں جتنا میری بیوی مجھے نہیں ڈانتی‘۔ دراصل ایل جی نے مختلف محکموں کو دہلی سرکارکے خلاف کئی معاملات کی جانچ کے احکامات دیے ہیں ۔ کجریوال اور ان کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا مسلسل چھاپوں سے پریشان ہیں، خاص طور پر کجریوال سرکار کی نئی ایکسائز پالیسی میں بے قاعدگیوں کو لے کر اور مسلسل ٹویٹر پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بھی ایل جی کے بہانے مرکز کو نشانہ بنا رہے ہیں، حالانکہ متعدد مبینہ بے ضابطگیاں ہیں جن میں ایل جی نے کجریوال سرکار کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ہفتہ کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ نے ایل جی کے خط پر ٹویٹر مےں نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی ایل جی کے ذریعے دہلی کے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ہر روز یہ لوگ کسی نہ کسی بات پر ہنگامہ کرتے ہیں۔ ‘میں دہلی والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک آپ کا یہ بیٹا زندہ ہے، پریشان نہ ہوں۔ میں تمہارا بال بھی نہیں ٹوٹنے دوں گا۔
ایل جی نے کہا کہ ان کے خطوط اور ہدایات کا مقصد سرکارکو اس کے کام کاج میں ’غلطیوں اور کوتاہیوں‘سے خبردار کرنا تھا، پھر بھی ان پر ذاتی طور پر حملہ کیا گیا اور ’بے بنیاد الزامات‘ لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ کجریوال کو لکھے خط میں ایل جی نے لکھا ہے کہ نئی ایکسائز پالیسی کی تحقیقات (جو اب واپس لے لی گئی ہے)، صدر کی موجودگی میں کسی پروگرام میں کجریوال یا ان کے وزراءکی غیر حاضری، بجلی سبسڈی، اساتذہ کی بھرتی وغیرہ۔ میں نے ان کی ہدایات کے بارے میں پوچھا کہ ان تمام کیسز کی انکوائری کا حکم دینے میں کہاں غلطی ہوئی؟ ذرائع کے مطابق ایل جی وزیر اعلیٰ کے اس ٹویٹ سے کافی ناراض ہیں، جس میں وزیر اعلیٰ کو لکھا گیا ہے کہ ’ایل جی صاحب مجھے اتنا ڈانٹتے ہیں جتنا میری بیوی مجھے نہیں ڈانتی’۔ پچھلے چھ ماہ میں ایل جی صاحب نے مجھے اتنے محبت نامہ لکھے ہیں جتنے میں نے اپنی پوری زندگی میں اپنی بیوی کو نہیں لکھے۔ ایل جی صاحب، تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائیں۔ اور اپنے سپر باس کو بھی کہو، تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جاو¿۔ وزیر اعلیٰ کے اس ٹویٹر حملے کی وجہ سے فی الحال یہ لڑائی تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS