روزہ دار کے منہ کی بو مشک سے بہتر

0

محمد تحسین رضاقادری ،کانپور

رمضان شریف کا مہینہ سراپا خیر و برکت اور رحمت و مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے،اس ماہ مبارک کو دیگر مہینوں پر بر تری و فوقیت حاصل ہے۔سید عالمؐ نے ارشاد فرمایا: ماہ رمضان میں میری امت کو پانچ چیزیں دی گئیں ہیں جو اس سے پہلے کسی امت کو نہیں دی گئیں۔
اول روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں مشک سے زیادہ عمدہ ہے ۔
دوم ان کے افطار تک فرشتے ان کے لئے بخشش طلب کرتے ہیں ۔ واضح ہوکہ اس سے یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ منہ اور دانت صاف کر نے میں سستی برتی جائے بلکہ رمضان میں مسواک کرنا دیگر ایام سے دس گنا زیادہ ثواب کا موجب ہے۔
سوم اس ماہ میں سرکش شیطان قید کردیئے جاتے ہیں۔
چہارم اللہ تعالیٰ ہردن جنت کو سنوارتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے کہ عنقریب میرے نیک بندے اس میں داخل ہوں گے ۔
پنجم ان سے تکلیف و اذیت دور کر دی جائیگی۔
اور اس مہینہ کی آخری رات میں انہیں بخشا جاتا ہے ۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ کیا اس سے مراد لیلتہ القدر ہے ؟ آپ ؐ نے فرمایا نہیں لیکن کام کرنے والا پورا کرکے اپنا اجر پاتا ہے۔نبی کریم ؐ فرماتے ہیں رب تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کا ہر عمل اسی کے لئے ہے سوائے روزہ کے پس تحقیق روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا ہوں اور تجھے ایسی عبادت کافی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات سے منسوب کیا ہے۔
اللہ پاک عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو عمل خیر کی توفیق دے، نماز و روزوں کی آدائے گی پر استقامت عطا فرمائے۔
uuu

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS