سدھو جیسے خطرناک آدمی سے ملک کو بچانے کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں: امریندر سنگھ

0
The Indian Express

نئی دہلی،(یو این آئی) پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک مضبوط امیدوار کھڑا کریں گے اور ملک کوایسے خطرناک آدمی سے بچانے کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کے تیار ہیں ۔
بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ 2022 میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ایسے امیدوار کو سدھو کے خلاف میدان میں اتارا جائے گا ، جس سے ان کی شکست یقینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو سیاست کا زیادہ تجربہ نہیں ہے اور جو بھی ان کے سیاسی مشیر ہیں وہ دونوں کو الجھا رہے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ پرینکا اور راہل گاندھی میرے بچوں کی طرح ہیں اور اس واقعے کو اس طرح ختم نہیں ہونا چاہیے تھا اور میں اس سے شدید صدمہ میں ہوں۔ میں ایم ایل اے کے ساتھ گاؤں یا کسی اور جگہ نہیں گیا ہوں اور یہ میرا کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے اور میں کوئی چال بازی نہیں کرتا۔ گاندھی خاندان بھی یہ جانتا ہے اور وہ میرے کام کرنے کا طریقہ بھی جانتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسٹر سنگھ نے پنجاب کانگریس میں سدھو اور کیپٹن امریندر کے درمیان لڑائی کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ گاندھی خاندان کے ان دو بچوں کو سیاست کا اتنا تجربہ نہیں ہے اور ان کے مشیر انہیں الجھا رہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے سیاسی آپشن اب بھی کھلے ہیں اور مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS