سکھس فار جسٹس کے ایپس و ویب سائٹ اورپنجاب پالیٹکس ٹی وی پر پابندی

0
Kalam Times

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے خالصتانی تنظیم ‘سکھس فار جسٹس’ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ حکومت نے ’سکھس فار جسٹس‘ سے متعلق ایپس اور ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی‘ کے ایپس، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ انٹلیجنس معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ چینل آن لائن میڈیا کا استعمال کرکے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کی وجہ سے وزارت نے آئی ٹی رولز کے تحت ایمرجنسی پاور کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب پالیٹکس ٹی وی کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سکھس فار جسٹس پر علیحدگی پسند انہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل لدھیانہ کی عدالت میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی اس تنظیم کا نام سامنے آیا تھا۔ اس تنظیم کا نام برطانیہ سمیت کئی ممالک میں خالصتان کی حمایت میں ریفرنڈم کرانے کے معاملے میں بھی سامنے آچکاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS