نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی پر حملہ کیا ہے۔ منگل کی صبح انہوں نے بینک اور ریلوے کی نجکاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس قدم سے بہت سے لوگوں کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ پیلی بھیت کے ایم پی ورون گاندھی اکثر اپنے سوالوں سے بی جے پی کو گھیرتے رہتے ہیں۔ ورون گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ صرف بینکوں اور ریلوے کی نجکاری ہی 5 لاکھ ملازمین کوجبرا ریٹائر یعنی بے روزگارکردے گی۔ ختم ہوتی ہر نوکری کے ساتھ ختم ہوجاتی ہیں لاکھوں خاندانوں کی امیدیں ۔سماجی سطح پر معاشی عدم مساوات پیدا کرکے ایک ’عوامی فلاحی حکومت‘سرمایہ داری کو فروغ کبھی نہیں دے سکتی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.