بلیا:رشوت مانگے کے الزام میں داروغہ معطل

0

بلیا:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلیا میں رشوت مانگنے کے الزام میں ابھانو تھانے کے سوناڈیہہ پولیس چوکی پر تعینات داروغہ کو معطل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سوناڈیہہ چوکی پر تعینات داروغہ دنیش شرما کا مبینہ طور پر رشوت مانگے کے سلسلے میں آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نییر نے بادی النظر میں داروغہ کوملزم مانتے ہوئے معطل کردیا ہے۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس درگا پرساد تیواری نے اتوار کو بتایا کہ ملزم داروغہ کی مبینہ طور پر وائرل آڈیو کی جانچ کی جارہی ہے۔ معاملے کی جانچ سرکل افسر کو سونپی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS