بحرین نے ہندوستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ سے باہر کردیا

0

منامہ   (یو این آئی) بحرین نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب سفر پر عائد کی سمت میں پہل کرتے ہوئے ہندوستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ سے باہر کردیا ہے۔ جس کے بعد ان ممالک کے شہری باآسانی خلیجی ریاست کا سفر کرسکیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کی جانب سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں جن میں بحرین بھی شامل ہے۔بحرینی حکام نے 24 مئی سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہوا تھا جس کے باعث پاکستانی شہری بحرین جانے سے قاصر تھے۔
بیان کے مطابق ’ریڈ لسٹ سے ہٹائے گئے ممالک کے ان مسافروں کے لیے آمد سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جن کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کیا گیا ہے بعدازاں ملک میں داخل ہونے کے 5 ویں اور 10 ویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
واضح رہے کہہندوستان کے ساتھ پاکستان،، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال بھی ریڈ لسٹ میں شامل تھے جن میں سے پاکستان، انڈیا، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here