بابارام دیو ہاتھی سے گرنے پر ہوئے ٹرینڈ، ٹوئٹر پر آرہے طرح طرح کے کمنٹس

0

نئی دہلی : یوگ گرو بابا رام دیو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی وائرل ہورہا ہے اس ویڈیو میں بابا ہاتھی کے اوپر بیٹھ کر یوگ ابھیاس  کررہے ہیں ۔ اس دوران ان کا توازن بگڑ گیااور وہ ہاتھی سے نیچے گر پڑے ہیں۔ یہ ویڈیو پیر کا بتایا جارہا ہے جب وہ متھرا کے رام نریتی آشرم میں بابا سنتوں کے یوگ ابھیاس سکھا رہے تھے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد بابا ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے ان کے ویڈیو پر مزیدار کمنٹس ہورہے ہیں۔
بابا رام دیو نے منگل کو متھرا میں مہاون کے نریتی آشرم میں یوگ شیور لگایا تھا۔ اسی دوران وہ ہاتھی پر بیٹھ کر پرانایام کررہے تھے۔ اس دوران ہاتھی آگے بڑھنے لگا تو بابا کا توازن بگڑگیا اور وہ ہاتھی سے پھسل کر دھڑام سے نیچے گر پڑے۔ حالانکہ گرتے ہی بابا اٹھ کر چلنے لگے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی۔ وہ فٹافٹ سے کھڑے ہوکر ہنسنے لگے لیکن ان کے ہاتھی کے اوپر سے گر جانے کے بعد وہاں پر موجود سبھی سنت اور ظائرین بھوچکے رہے گئے ۔
رام دیو کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں چھایا ہوا ہے ۔ نرمالہ تائی نام کے ایک یوزر نے لکھا ’’بریکنگ نیوز کنگنا رناوت نے اپنا لکڑی کا گھوڑا بابا کو یوگ کرنے کے لئے دیا ہے۔‘‘ ایک یوزر نے لکھا ’’جیسے ہی یہ سرکار جائے گی بابا ہر جگہ سے ایسے ہی نیچے گرے گے،بس دیکھتے جائیں۔
فیضل نام کے ایک یوزر نے لکھا ’یہ گینیس انسان کبھی سائیکل سے گرتا ہے تو کبھی ہاتھی سے اور کتنا گرے گابابا‘۔
ایک نے لگھا ’بابا ہاتھی سے گر پولیس نے ہاتھی کو یوپی اے کے تحت گرفتار کرلیا ہے‘ ڈانس آف ڈیموکریسی نام کے ایک یوزر نے لکھا ’یہ ہاتھی مودی جی ہے اور بابا معیشت ‘دیکھو جیسے گر گئی ‘پیر کو یوگ گرو رام دیو نے مہاون رمڑریتی واقعہ کرشی کرن گرو شرنا نند مہاراج کے آشرم میں سنتوں کو یوگ سکھایا تھا۔ منچ پر گرو شرنا نند مہاراج نے بھی یوگ کیا تھا۔ اس دوران ایک ہاتھی پر بابا رام دیو نے یوگ کے آسن کئے تھے۔ ان کا ویڈیو منگل کو وائرل ہوا تھا۔جو تقریبا 22سکینڈ کا ہے ۔ جس میں بابا ہاتھی کے اوپر بیٹھ کر یوگ آسن کر رہے ہیں۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS