بنگلورو(ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں ایک بہتر فیصلے کی توقع تھی، کیونکہ دنیا بھر میں خواتین حجاب، برقع نہ پہننے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ کرناٹک ہائی کورٹ کا حکم عبوری مدت میں نافذ رہتا ہے۔ فی الحال، ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی۔ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی حمایت کرنے والی تنظیموں کے بارے میں پوچھے جانے پر کرناٹک کے وزیر تعلیم نے کہاکہ وہ ہمیشہ اس معاشرے کو تقسیم کرنا چاہیں گے۔ وہ حجاب کا استعمال کر کے معاشرے کو تقسیم کر رہے ہیں۔کرناٹک کے اڈپی میں پولیس نے حجاب پر پابندی کے معاملے میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے آنے بعد نگرانی بڑھا دی ہے۔ ا±ڈپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکشے ہاکے نے کہاکہ احتیاطی اقدامات جیسے کہ پولس پکٹنگ اور مسلسل گشت اہم علاقوں میں اٹھائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ معاشرے میں موجود ناپسندیدہ عناصر امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش نہ کریں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.