ڈاکٹر مرزا آصف بیگ امروہوی کو دی گئی آل انڈیا طبی کانگریس کی رکنیت
نئی دہلی (ایس این بی) :آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی پردیش کی ایک میٹنگ دریا گنج میں کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرزا آصف بیگ امروہوی کو طبی کانگریس کی رکنیت دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ یونانی طب کانگریس یونانی نظام طب کی بہتری اور ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ تنظیم کی جانب سے ہمیشہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے یونیانی نظام طب کے مفادات کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے یونانی نظام کے زیادہ سے زیادہ ڈاکٹروں اور ادویات ساز کمپنیوں وغیرہ کو جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرزا آصف بیگ کو جلد ہی دہلی پردیش میں بڑی ذمہ داری سے نوازا جائے گا ۔میٹنگ میں ڈاکٹر محمد احمد، ڈاکٹر محمد اسلم علیگ، جنرل منیجر ایبا انڈیا، ڈاکٹر مفتی جاوید انورنائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی پردیش، اسرار اجینی اور عمران کنوجی وغیرہ موجود تھے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.