اعظم گڑھ:24گھنٹوں میں کورونا کے 33نئے مریض

    0

    اعظم گڑھ : اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 33نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 88ہوگئی۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اے کے مشرا نے بتایا کہ آج موصول رپورٹ کے مطابق 19نئے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جمعرات رات تک 14متاثرین کی تصدیق کے بعد 2گھنٹوں میں 33نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد88ہوگئی ہے۔ ان میں سے 9مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ دو متاثرین کی موت ہوچکی ہے ۔ اس وقت 77متاثرین کا علاج جاری ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھبرائیں نہیں اورانفیکشن سے بچنے کے لئے سماجی فاصلہ کے ساتھ ماسک کا استعمال،صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کااستعمال،اپنے آس پاس صفائی کا خصوصی دھیان دینا وغیرہ چیزوں کو اپنی یومیہ زندگی کا حصہ بنا لیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS