پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم عدالت میں پیش

0

رامپور:(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے محمد اعظم خان ہفتہ کو پیدائش سرٹیفکیٹ معامے میں سماعت کے لئے ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوئے۔ اعظم جمعہ کو تقریبا 27مہینوں کے بعد عبوری ضمانت پر سیتا پور جیل سے رہا ہوکر رام پور پہنچے ہیں۔ ان پر 88 مقدمے درج ہیں۔ آج اپنے گھر سے اعظم خان پیشی کے لئے عدالت پہنچے۔ اعظم خان کے ساتھ ان کے حامیوں کی بھیڑ موجودرہی۔ اس دوران پیدائش سرٹیفکیٹ کے مدعی اور اعظم کے زیادہ تر مقدموں میں مدعی بی جے پی لیڈر آکاش سکسینا عرف ہنی بھی عدالت پہنچے۔ اعظم کے ساتھ ان کے بیٹے عبداللہ بھی موجود رہے۔ عبداللہ بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔
بی جے پی لیڈر آکاش سکسینا عرف ہنی نے سال 2019 میں تھانہ گنج میں دو پیدائش سرٹیفکیٹ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں اعظم خان، ان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ملزم بنایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS