جائیداد کے معاملے میں بی ایس پی دوسرے اور کانگریس تیسرے نمبر پر:اے ڈی آرکی رپورٹ میں انکشاف

0
Image: The Economic Times

بھارتیہ جنتاپارٹی کا 4847کروڑ روپے کی پراپرٹی کا اعلان
نئی دہلی (پی ٹی آئی) : انتخابی اصلاحات کی وکالت کرنے والے گروپ اے ڈی آر کے مطابق بی جے پی نے مالی سال 2019-20 میں 4847.78کروڑ روپے کی جائیداد کا اعلان کیا، جو سبھی سیاسی پارٹیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد بی ایس پی نے 698.33کروڑ روپے اور کانگریس نے 588.16کروڑ روپے کی جائیداد کا اعلان کیاہے۔
ایسوسی ایشن فارڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے 2019-20 میں قومی اور علاقائی پارٹیوں کی جائیداد اور دین داریوں کے اپنے تجزیہ کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ تجزیہ کے مطابق مالی سال کے دوران 7قومی اور 44 علاقائی پارٹیوں کے ذریعہ اعلان کردہ کل جائیداد بالترتیب 6988.57 کروڑ روپے اور 2129.38 کروڑ روپے تھی۔ اے ڈی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7قومی پارٹیو ںمیں سب سے زیادہ جائیداد بی جے پی (4847.78 کروڑروپے یا69.37فیصد)، بی ایس پی( 698.33کروڑ روپے یا 9.99 فیصد) اور کانگریس (588.16کروڑ روپے یا 8.42فیصد) کے ذریعہ اعلان کیاگیاتھا۔اے ڈی آر کے مطابق 44 علاقائی پارٹیوں میں سے، بڑی 10پارٹیوں کی جائیداد 20028.715 کروڑ روپے یا اُن سبھی کے ذریعہ اعلان کردہ مجموعی جائیداد کا 95.27 فیصد تھی۔ مالی سال 2019-20 میں علاقائی پارٹیوں میں سماج وادی پارٹی کے ذریعہ سب سے زیادہ جائیداد 563.47 کروڑ روپے (26.46فیصد) اعلان کیاگیا۔ اس کے بعد ٹی آر ایس نے 301.47کروڑ روپے اور اے آئی اے ڈی ایم کے نے 267.61 کروڑ روپے کی جائیداد کا اعلان کیا۔
مالی سال 2019-20 میں علاقائی پارٹیوں کے ذریعہ اعلان کردہ پراپرٹی میں ایف ڈی آر کا حصہ سب سے زیادہ 1639.51 کروڑ روپے (76.99فیصد) تھا۔ مالی سال کیلئے ایف ڈی آر زمرے کے تحت بی جے پی اور بی ایس پی نے بالترتیب 3253.00کروڑ روپے اور 618.86کروڑ روپے کا اعلان کیا، جو سبھی قومی پارٹیوں میں پہلے اور دوسرے مقام پر رہیں، جبکہ کانگریس نے 240.90کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ علاقائی پارٹیوں میں سماج وادی پارٹی (434.219 کروڑ روپے)، ٹی آر ایس (256.01کرو ڑ روپے)، اے آئی اے ڈی ایم کے(246.90کروڑ روپے)، ڈی ایم کے (162.425کروڑ روپے)، شیوسینا (148.46 کروڑ روپے)، بیجوجنتادل (118.425کروڑ روپے)، جیسی سیاسی پارٹیاں ایف ڈی آر کے تحت سب سے زیادہ جائیداد اعلان کرنے والوں میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS