’الزام ثابت ہونے پر آریان کو 20سال کی سزا ہوسکتی ہے‘

0
Image: Urdu News

نئی دہلی (ایجنسی):میڈیا رپورٹس کے مطابق آرین خان کو نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان دفعات میں اداکار کے بیٹے کو 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اگر آریان پر لگائے گئے الزامات سچ پر مبنی ہوئے تو انہیں 20 سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا، شاہ رخ کے بیٹے آریان کا انکشاف این ڈی پی ایس کا سیکشن 20 بی منشیات رکھنے کا کیس ہے جب کہ سیکشن 8 سی منشیات فروخت اور خریدنے کا کیس ہے، سیکشن 20 بی کے کیس میں اگر الزامات سچ ثابت ہوئے تو انہیں 20 سال کی سزا ہوگی۔
خیال رہے کہ آریان خان کو 2 اکتوبر کو این سی بی نے ساحل پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا تھا، 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں عدالتی حکم پر 7 اکتوبر تک این سی بی کے سپرد کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS