گجرات میں مان سون کی آمد

0

گاندھی نگر: جنوبی مغربی مانسون کا آج گجرات میں آمد ہو گئی۔ریاست میں اس کی آمد کا معمول کا وقت جون کے دوسرے ہفتے میں سمجھا جاتا ہے اور اس لحاظ سے یہ بالکل وقت سے اس مغربی ریاست میں پہنچا ہے۔ ویسے مانسون کی آمد سے پہلے ہی ریاست میں گزشتہ ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت سے بارش کا دور جاری ہے۔  موسمیات مرکز کے احمد آباد آفس کی جانب سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اگلے چار دنوں تک جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے کئی مقامات پر بھاری سے زبردست  بھاری بارش ہوگی۔
آج بھی احمد آباد سمیت کئی اضلاعمیں ایسی بارش ہو رہی ہے۔ صبح چھ بجے سے دوپہر بعد چار بجے تک ریاست کے کل تقریبا ڈھائی سو سے زیادہ تعلقہ میں سے 115 میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ 96 ملی میٹر بارش احمد آباد ضلع کے دھولیا تعلقہ میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سال مانسون کچھ تاخیر سے گجرات پہنچا تھا۔ گزشتہ سال یہ 25 جون کو اور 2018 میں 22 جون کو آیا۔ سال 2017 میں یہ 12 جون کو گجرات پہنچا تھا حانکہ تاخیر سے آمد کے باوجود گزشتہ سال ریکارڈ 141.58 فیصد بارش ہوئی تھی جو گزشتہ سات سال کی سب سے زیادہ تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS