بہار میں انفیکشن کے چھ ہزار سے زائد معاملے

0

پٹنہ :انتخابی حکمت عملی ساز جنتاد ل یونائیٹیڈ ( جے ڈی یو) سے نکالے گئے پرشانت کشور( پی کے) نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ چھ ہزار سے زائد لوگوں کے کورونا متاثر ہونے کے باوجود ریاست میں کورونا وباءکے بجائے انتخابات کی بات ہورہی ہے ۔کشور نے اتوار کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ ”ملک میں کورونا کی سب کم جانچ بہار میں ، پازیٹیو معاملے سات سے نو فیصد اور انفیکشن کے چھ ہزار سے زائد معاملے ہونے کے باوجود ریاست میں کورونا کے بجائے انتخابات پر گفتگو ہورہی ہے ۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل سنیچر کو آرجے ڈی صدر نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا نام لئے بغیر ٹوئٹ کیا کہ ”زندگی بھر دوسروں کی سیاسی بیساکھیوں کی مدد سے ٹکے اور اس شدید بحرانی دور میں 89 دن سے عالیشان بنگلے کے باہر قدم نہیں رکھنے والے ملک کے ایک واحد وزیراعلیٰ کو کیا اب باہر نکل کر غریب عوام کو نہیں سنبھالنا چاہئے ۔ کیا ایک وزیراعلیٰ کو مصیبت میں ڈر کے مارے ایسے چھپنا چاہئے “اس سے قبل بھی وہ ایسے ٹوئٹ کرتے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS