شوپیاں میں گرفتار ہائی برڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فارئنگ سے ہلاک:پولیس

0

سری نگر: (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں میں مبینہ طور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث گرفتار ہائی برڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔بتادیں کہ جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ شوپیاں حرمین میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث ہائی برڈ جنگجوعمران بشیر گنائی کو گرفتار کیا گیا۔
کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے گرفتار ہائی برڈ جنگجو کے انکشاف اور مسلسل چھاپوں کے دوران شوپیاں کے نوگام علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ’اس دوران عمران بشیر گنائی نامی ہائی برڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا‘۔
پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔