فوج کا برفانی تودہ کھسکنے کے سبب ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت

0
Punjab New Express

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستانی فوج نے ہفتے کو اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر میں اونچائی والے علاقے میں برفانی تودہ کھسکنے سے ہلاک ہونے والے سات فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ گجراج کارپس کے لیفٹیننٹ جنرل روین کھوسلہ اور دیگر فوجی افسران تیج پور میں انڈین ایئر فورس اسٹیشن پر خراج عقیدت پیش کیا۔
فوج نے کہا، ’سکیورٹی اہلکار 14500 فٹ کی بلندی پر معائنہ کر رہے تھے جبھی برفانی تودہ کھسک گیا۔ اس علاقے میں گذشتہ چند روز سے موسم کی خرابی کے باعث شدید برف باری ہو رہی تھی۔ پروگرام کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو اکھنور، کٹھوعہ، دھارکالن، کھور، بجیناتھ، کانگڑہ گھامروِن اور بٹالہ ان کے آبائی گھر پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر بھیج دیا گیا۔
آٹھ فروری کو برفانی تودہ کھسکنے کی جگہ سے سات سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئیں۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں میں حوالدار جگل کشور، رائفل مین ارون کٹل، رائفل مین اکشے پٹھانیا، رائفل مین وشال شرما، رائفل مین راکیش سنگھ، رائفل مین انکیش بھاردواج اور جنرل گُربز سنگھ شامل ہیں۔
مئی 2020 میں سکم میں برفانی تودے میں پھنس جانے کے سبب دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اکتوبر 2021 میں، اتراکھنڈ کے پہاڑ ترشول میں اسی طرح کے برفانی تودے کی زد میں آکر پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS