نگورنو کاراباخ  جنگ:وزارت دفاع نے ہلاک فوجیوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی

    0

    یریوین :خود ساختہ جمہوریہ ارتسخ (نگورنگورنو کاراباخ)کی وزارت دفاع نے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ایک تازہ ترین فہرست جاری کی ہے،جس میں 30 سے زائد نئے ہلاک ہونے والوں کے نام ہیں۔
    اتوار کو وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  17 اکتوبرتک یہاں 633 فوجی مارے گئے۔ وزارت نے اتوار کی شام کو تشدد میں ہلاک ہونے والے 37 دیگر فوجیوں کی ایک فہرست جاری کی۔
    قابل ذکر ہے کہ نگورنو کارابا خ میں جنگ بندی معاہدہ کے سلسلہ میں آرمینیا،آذربائیجان اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان   10 اکتوبر کو میٹنگ ہوئی تھی۔ تاہم،نگورنو-کاراباخ میں کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی ہے۔ ہفتہ کی درمیانی شب یہاں پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS