تہاڑ میں بند ستیندر جین کا ایک اور ویڈیو آیا سامنے

0
نئی دہلی (ایجنسی): تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین کا ایک اور نیا ویڈیو سانے آیا ہے۔آج جو تازہ ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں نظرآرہا ہے کہ جیل میں بند ستیندر جین کئی لوگوں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں معطل جیل سپریٹینڈینٹ بھی نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر انے کے بعد بی جے پی ایک بار پھر کیجریوال حکومت پر تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا


نے اس معاملے کو لے کر کیجروال پر سیدھے طور پر حملہ بولا ہے اور کہا کہ میڈیا نے جاری کیا ایک اور ویڈیو اس بار ستیندر جین کے دربار میں جیل سپریٹینڈینٹ بھی ہیں۔ جنہیں اب معطل کردیا گیا ہے۔ بچی سے ریپسٹ کی مالش اور نوابی کھانے کے بعد اب یہ آپ کی بدعنوانی تھریپی ہے لیکن کیجریوال جی اس کا بچائو کرتے ہیں۔ کیا وہ اب ستیندر جین کا بچائو کرتے ہیں۔ کیا وہ اب ستیندر جین کو برخاست کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS