ایک اور ٹی وی اداکار کا انکشاف، رمضان میں ہی اسلام قبول کرلیا تھا اور اب میں اسلام کا پیروکار ہوں

0

ٹی وی اداکار ویوین دسینا نے انکشاف کیا ہے کہ “انہوں نے 2019 کے رمضان میں اسلام قبول کرلیا تھا”۔
اس بارے میں کافی افواہیں تھیں کہ ویوین اسلام قبول کرچکے ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کردی۔
اداکار نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے انکشاف کیا کہ” میری زندگی میں زیادہ کچھ تبدیل نہیں ہوا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کا پیروکار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2019 کے رمضان میں اسلام کی پیروی کرنا شروع کی تھی، مجھے روزانہ 5 وقت کی نماز میں بہت سکون ملتا ہے۔اداکار نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دوست نوران علی کے ساتھ شادی کرچکے ہیں جبکہ وہ اب ایک بیٹی کے والد بھی ہیں۔

Vivian Dsena rests speculation about conversion: I started following Islam in 2019, I find solace in praying five times a day | The Times of India
یاد رہے کہ اداکار نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو رمضان کریم کے آغاز کی مبارک باد دی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ “اللہ تعالیٰ, رمضان المبارک کے اس بابرکت پہلے جمعہ کے دن ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دے جو آپ کی خاطر صدق دل سے روزہ رکھتے ہیں۔ آپ ہمارے روزوں اور راتوں کی دعاؤں کو قبول فرمائیں جو ہم پوری اطاعت کے ساتھ کرتے ہیں۔ ہمیں غفلت سے دور رکھ اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما۔ آمین”۔ خیال رہے کہ ویوین دسینا معروف ڈراموں “مدھوبالا”،” پیار کی یہ ایک کہانی ” , “شکتی” اور” صرف تم ” میں اداکاری کے جوہر دیکھاتے ہوئے نظر آئیں۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS