امیرشریعت منتخب، ایک سیاست کا خاتمہ، جانیں مولاناو انجینئر فیصل رحمانی کو کتنے ووٹ ملے؟

0

پٹنہ، (ایجنسی):مہینوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد بالآخر امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھاڑکھنڈ کےآٹھویں امیر شریعت مولانا احمد علی فیصل رحمانی منتخب ہوگئے ہیں۔ اس طرح گذشتہ چند مہینوں سے جاری مولانا طبقے کی سیاست کسی حد تک دب گئی ہے۔ آج پٹنہ میں ارباب حل و عقد کا اجلاس ہوا جس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مفتی احمد نظر توحید اور مولانا احمد علی فیصل رحمانی کے نام تھے۔
اس سیاسی عمل میں اس وقت اہم موڑ آیا، جب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مفتی نظر توحید نے اپنا نام واپس لے لیا جس کے بعد مولانا احمد علی فیصل رحمانی اور اور مولانا انیس الرحمن قاسمی کے درمیان ووٹنگ ہوئی۔ اس طرح 106 ووٹوں سے آٹھویں امیر شریعت منتخب ہوگئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ احمد علی فیصل رحمانی ساتویں امیر شریعت اور معروف عالم دین دین مولانا سید محمد ولی رحمانی کے بیٹے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS