یوکرین بحران کے درمیان : ناٹواتحادیوں کومضبوط کرنے پرامریکہ کا زور

0
CNN

واشنگٹن(یو این آئی/ اسپوتنک) : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے یوکرین کے بحران کے درمیان ناٹو اتحادیوں اور اتحاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے یہ اطلاع دی۔جمعہ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں مسٹر کربی نے کہا‘‘وزیر دفاع لائیڈ جے ۔ آسٹن نے آج فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی کے ساتھ فون پر بات کی۔ انہوں نے ناٹو اتحادیوں کی جانب سے ممکنہ روسی حملے کے پیش نظر اتحاد کو مضبوط کرنے اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی مسلسل ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مسٹر کربی نے کہا کہ مسٹر آسٹن اور مسز پارلی نے مغربی سرحد اور بیلاروس میں روس کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر دفاع آسٹن نے ناٹو کے مشرقی جانب اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں قائدانہ کردار کے لیے فرانس کا شکریہ ادا کیا۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کی تیاری کے لیے سرحد پر فوج اور فوجی ساز و سامان جمع کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ روس پر سخت پابندیاں عائد کر دے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS