جموں میں فوجی جوان کی مبینہ خود کشی

0
Image: Time of India

جموں: (یو این آئی) جموں کے نگروٹہ علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنی ہی رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہمیں آرمی کنٹرول روم سے اطلاع موصول ہوئی کہ نگروٹہ میں تعینات ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور متوفی فوجی جوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں منتقل کیا۔ متوفی فوجی جوان کی شناخت سپاہی بسواجت گوگائی ساکن گولا ہٹ آسام کے بطور کی گئی ہے۔ مذکورہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS