الہ آباد ہائی کورٹ نے مسجد سے اذان دینے پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیا

    0

    اترپردیش میں لاک ڈاؤن کے دوران مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے پابندی لگانے کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے آج بڑا  فیصلہ سنایا ہے ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اذان پر پابندی لگائے جانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسجدوں میں اذان دینے کا معاملہ مذہبی آزادی سے جڑا ہے لہٰذا مسجدوں میں اذان دینے سے کسی کو نہیں روکا جا سکتا۔
    اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ لاوڈ اسپیکر سے تیز آواز میں اذان دینا اسلام کا لازمی جز نہیں ہے۔ لاوڈ اسپیکر سے تیز آواز میں اذان دینا دوسرے لوگوں کے حقوق میں مداخلت کرنے جیسا ہے۔

    جسٹس ششی کانت گپتا اور جسٹس اجیت کمار کی ڈویزن بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

    جیال رہے کہ اتر پردیش کے غازی پور، ہاتھرس اور فرخ آباد اضلاع کے ڈی ایم نے مساجد سے اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ڈی ایم کے اس حکم کے خلاف بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری اور کانگریس کے سلمان خورشید نے کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔
    گزشتہ 5مئی کو سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS