پیاسوں کو سمندر کا پتا دیتے ہیں سرکارؐ مخلوق کو خالق سے ملا دیتے ہیں سرکارؐ

0

پیاسوں کو سمندر کا پتا دیتے ہیں سرکارؐ
مخلوق کو خالق سے ملا دیتے ہیں سرکارؐ
بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیتے ہیں سرکارؐ
روتے ہوئے انساں کو ہنسا دیتے ہیں سرکارؐ
اس شخص کی تقدیر میں لکھ جاتی ہے پستی
جس کو بھی نگاہوں سے گرا دیتے ہیں سرکارؐ
پاتے ہیں تڑپ دید کی جس شخص کے دل میں
دیدار اسے اپنا کرا دیتے ہیں سرکارؐ
پڑ جاتی ہے جب جنگ کے دوران ضرورت
افواج ملائک کو بلا دیتے ہیں سرکارؐ
امداد طلب کرتے ہیں جو رنج و الم میں
مژدہ انہیں راحت کا سنا دیتے ہیں سرکارؐ
یوں ہی تو نہیں مونس و غمخوار وہ ٹھہرے
غربت میں بھی سائل کو بڑا دیتے ہیں سرکارؐ
ضیاکاملی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS