’سبھی ملازمین اور سفیر فوری طور پر ہندوستان آئیں گے‘

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) ہندوستان نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سبھی ملازمین اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کابل واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سبھی ملازمی اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے‘۔
ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو اشرف غنی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے اور وہاں کی بگڑتی ہوئی حفاظت کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS