ڈرائیورکے ساتھ والی سیٹ پر ایئر بیگ لازمی

0
Image:Whichcar

نئی دہلی : وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر مسافر کیلئے ایئر بیگ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے ۔اس سلسلے میں حکومت نے جمعہ کو دیر رات اس معاملے میں بتایا کہ اس التزام کو لازمی قرار دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام سپریم کورٹ کی روڈ سیفٹی سے متعلق کمیٹی کی تجاویز کی بنیاد پر کیا ہے۔لیٹر انفارمیشن آفس-پی آئی بی نے اس نوٹیفکیشن کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ نئے ماڈل گاڑیوں پر یکم اپریل سے نافذ ہوگا، جبکہ پرانی ماڈل گاڑیوں کیلئے یہ اصول 31اگست سے نافذ ہوگا۔
دوسری جانب ریلوے نے بھی پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاہے۔ اب دہلی کے ریلوے اسٹیشنوں پر ایک پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 30 روپے ہے، جو پہلے 10 روپے ہوا کرتی تھی، جبکہ مہاراشٹر میں 50 روپے ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS