دہلی میں بارش کے بعد ہوا کے معیار میں بہتری

0

نئی دہلی :اتوار کی شام دہلی میں بارش اور ہوا کی وجہ سے فضائی آلودگی کی سطح میں بہتری آئی ہے۔ پیر کو صبح 9 بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس 300 ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام بارش اور ہواچلنے کے بعد دہلی میں فضائی آلودگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس سے قبل فضائی آلودگی'سنگین'سے'خراب'صورت حال ہوتی تھی۔
سی پی سی بی کے اعدادوشمار کے مطابق  آج دوپہر 12 بجے تک آنند وہارمیں ہوا کا معیار انڈیکس 277، چاندنی چوک میں 212، دوارکا میں 279، روہنی میں 280 اور آئی ٹی او میں 372 ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا دہلی این سی آر کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں 264، نوئیڈا میں 265، گروگرام میں 351 اور فرید آباد میں 288 ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز دیوالی کے بعد دارالحکومت میں ہوا کا معیار انتہائی سنگین  حالت میں پہنچ گیا تھا اوراتوار کی صبح تک خراب صورتحال میں پہنچ گیا۔ گذشتہ شام ہوا کا معیار کا انڈیکس 467 تک پہنچ گیا۔ تاہم شام کو ہلکی بارش کے بعد  دہلی میں اس میں کمی واقع ہوئی۔
ہیلتھ  ایکسپرٹ کے مطابق ہوا کے خراب معیار اور کورونا وائرس کی وجہ سے دہلی والوں کے لئے یہ تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں روزانہ کورونا کے 7000 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS