اجودھیا کے سنت کو تاج محل میں داخل ہونے سے روکا گیا

0

آگرہ (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل کا دیدار کرکے لئے اجودھیا سے پہنچے ایک سنت کو وہاں تعینات سیکورٹی اہلکار نے داخلہ دینے سے صاف طور سے منع کردیا جس سے اس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب ایودھیا کے چھا¶نی علاقے سے آئے سنت جگد گرو پرمہنساچاریہ اور ان کے تین شاگرد’ ڈنڈ کمنڈل ‘کے ساتھ تاج میں داخل ہوئے لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے سنتوں کے ہاتھ میں لوہے کا ڈنڈا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS