مذہبی مقامات پر لگے لاﺅڈاسپیکر کے خلاف ریاست گیر مہم

0

6 ہزار لاﺅڈاسپیکر اتروائے گئے، 30 ہزار سے زائد کی آواز کم کی گئی، مذہبی رہنماﺅں نے کی مہم کی حمایت
لکھنئو (ایس این بی) : ہائی کورٹ کے صوتی آلودگی کے پیش نظر حکومت سے مذہبی مقامات پر لگے لاﺅڈاسپیکر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کے بعد آج بدھ کو ریاست گیر پیمانے پر پولیس نے مہم چلا کر مذہبی مقامات سے تقریباً 6 ہزار لاﺅڈاسپیکر اتروائے اور 30 ہزار سے زائد کی آواز کم کرائی گئی۔ اس سلسلہ میں متعلقہ مقامات کے ذمہ داروں سے صوتی آلودگی کے معیار پر عمل کرنے کا حلف بھی لیا گیا۔ اے ڈی جی امن و قانون پرشانت کمار نے بتایا کہ پوری ریاست میں مذہبی مقامات پر لگے لاﺅڈاسپیکر اتارنے اور جائز لاﺅڈاسپیکر کی آواز کم کرنے کے سلسلہ میں آج بدھ کو مہم چلائی گئی جس میں خاطرخواہ کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل کل منگل کو بھی راجدھانی میں سیکڑوں مقامات سے لاﺅڈاسپیکر ہٹوائے گئے تھے۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ آج بدھ کو چلائی گئی مہم کے تحت دوپہر ڈیڑھ بجے تک 6031 لاﺅڈاسپیکر ہٹوائے گئے اور 29674 کی آواز مقررہ حد تک کم کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ 1366 لاﺅڈاسپیکر وارانسی زون سے ہٹوائے گئے جبکہ میرٹھ سے 1215، بریلی زون سے 1070، کانپور سے 1056، لکھئو سے 912، گورکھپور زون سے 2، آگرہ سے 30 جبکہ لکھنئو پولیس کمشنریٹ میں 190، وارانسی میں 170 اور نوئیڈا میں 19 لاﺅڈاسپیکر اتروائے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کانپور کمشنریٹ میں پولیس کو ایک بھی غیرقانونی لاﺅڈاسپیکر نہیں ملا ہے۔ اس کے علاوہ لکھنو¿ زون میں 6400، بریلی زون میں 6257، میرٹھ میں 5976،
گورکھپور میں 2767، وارانسی میں 2417، کانپور میں 1713، پریاگ راج میں 1073 اور آگرہ زون میں 905 لاﺅڈاسپیکر کی آواز آلودگی کنٹرول بورڈ کے
ذریعہ مقررہ معیار کے مطابق کم کرائی گئی۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ ناجائز لاﺅڈاسپیکر کے خلاف مہم میں مذہبی رہنماﺅں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور مہم کے
دوران مذہبی جذبات کا خصوصی خیال رکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS