سچن تندولکراور یوسف پٹھان کورونا پازیٹو

0

ممبئی(ایجنسیاں)ہندوستان کے سابق کپتان اورماسٹربلاسٹربلے بازسچن تندولکر اور ان کے ٹیم کے ساتھی یوسف پٹھان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔دونوں کورنٹین میں چلے گئے ہیں۔کورونا رپورٹ پازٹیو آنے کے بعد سچن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی کووڈ رپورٹ پازٹیو ہونے کا ذکرکیا ہے۔ سچن تندولکر کا کہنا ہے کہ کووڈ کی علامات زیادہ نہیں لیکن رپورٹ پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی کورنٹین کرلیا ہے، گھر میں باقی افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں جن کی رپورٹس نگیٹو ہیں۔ ہندوستان کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نشانہ بننے کے بعد مکمل صحت یابی کے لیے تمام ضروری کووڈ پروٹوکول پر عمل کررہاہوں۔ انہوں نے ہیلتھ پروفیشنز کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔واضح رہے کہ ان کی قیادت میں گزشتہ دنوں روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کا خطاب ہندوستان نے جیتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS