وزیراعظم مودی نے صدر جمہوریہ کووند سےملاقات کی، مختلف مسئلوں سے واقف کرایا

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو صدر جموریہ رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔
راشٹرپتی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مودی نے صدر کو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حالیہ مسئلوں سے واقف کرایا ہے۔
لداخ کی گلوان وادی میں ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان ہوئی پُرتشدد جھڑپ کے بعد وزیراعظم مودی نے کل لیہ کا دورہ کیا تھا۔
ایسا سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعظم مودی ’لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)‘ پر دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤکے حالات پر بھی صدر سے بات چیت کی۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS