افغانستان میں دھماکہ،8افراد ہلاک،14 زخمی

0
image:in.news.yahoo.com

کابل : (یو این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئے دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع ٹولو نیوز چینل نے سیکیورٹی فورسز سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ ٹولو نیوز کے مطابق منگل کو ہونے والے ان حملوں میں سٹی بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مہلوکین کی تعداد 30 تک ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS