تھائی لینڈ پر جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے ناقابل شکست سلسلہ برقراررکھا

0
News18

ممبئی(یو این آئی) ایملی وین ایگمنڈ اور سمانتھا کیر کے گول کی بدولت آسٹریلیا نے اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ انڈیا 2022 کے اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں جمعرات کی رات ممبئی فٹ بال ایرینا میں تھائی لینڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلا گول کھانے والی آسٹریلیائی ٹیم تینوں میچ جیت کر گروپ ٹاپر رہی۔اس سے قبل انڈونیشیا کو 18-0 اور فلپائن کو 4-0 سے شکست دینے والی آسٹریلیائی ٹیم کے لئے ایگمنڈ نے 39ویں منٹ میں گول کئے جبکہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی کیر نے 80ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کی جیت کویقینی بنایا۔ سبسیٹیوٹ نپاوان پینیوسوک نے حالانکہ 93ویں منٹ میں گول کرکے تلافی کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک کافی دیرہوچکی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS