بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے پرکارروائی ہوگی: کانگریس

0
timesofindia

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے اور اوراس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور پارٹی ان لوگوں کو سبق سکھاکر ہی رہے گی۔ ایک ٹویٹ میں یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جیرام رمیش نے کہا، “بھارت جوڑو یاترا کو نقصان پہنچانے کے لیے بی جے پی لیڈر اور ان کے اندھ بھکت آن لائن نفرت پھیلانے والی فیکٹری بن کر کام کررہے ہیں۔ ہم نے ایسی جعلی اور تفرقہ انگیز خبروں کے پانچ کیسز میں قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ یاد رہے! ہم اس جھوٹ پر نرم رویہ اختیار نہیں کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے جس میں لوک سبھا میں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن نے ایک بھکت کے اس ٹویٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں اس نے مبینہ طور پر بھارت جوڑو یاترا کو بھارت توڑویاترا کہا ہے۔
قابل ذکرہے کہ ایسی ہی ایک شکایت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن نے کیرالہ کے پالری ویٹم پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS