ہراسانی کا الزام،نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی

0
image:thenewsminute

حیدرآباد:(یواین آئی) پولیس کی مبینہ ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایک نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی تاہم پولیس کی چوکسی کی وجہ سے یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔اس نوجوان نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال لیا اورپولیس پر برہمی کااظہار کیا۔اس نوجوان پر ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے تاہم اس نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو ہراساں نہیں کیا ہے اور وہ دونوں محبت کرتے ہیں۔اس نے کہا کہ کئی مرتبہ یہ بات کہنے کے باوجود پولیس اس کو ہراساں کررہی ہے جس سے تنگ آکر وہ خودسوزی کرنا چاہتا ہے۔اس نوجوان کی حرکت کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے پولیس اسٹیشن اور اس کے سامنے ہلچل پیداہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS