رہتاس میں خاتون نے کی خود کشی

0

سمستی پور: بہار میں رہتاس ضلع کے اگریر تھانہ علاقہ میں ایک خاتون نے گلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی ہے۔
 پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہ بتایا کہ جگنا گاﺅں باشندہ پرمود ساون اپنی اہلیہ پرتیما پاسوان (28) پر تشدد کرتا تھا۔ اسی سے تنگ آکر پرتیما نے جمعرات کی رات گلے 
میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔ واقعہ کے بعد سے پرمود فرار ہے۔ 
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانہ میں پرمود کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر 
رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS