چترا میں ٹریکٹر پلٹنے سے دو مزدوروں کی موت ، تین زخمی

0

چترا: جھارکھنڈ میں چترا ضلع کے سمریا تھانہ علاقہ کے دھن گڈا گھاٹی علاقہ میں موروے موڑ پر آج صبح ٹریکٹر پلٹنے سے دو مزدوروں کی 
موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ 
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹریکٹر پر سوار مزدور اینٹ لیکر ٹنڈوا تھانہ علاقہ کے نوادا گدی گاﺅں سے سمریا جارہے تھے۔ اسی دوران دھن گڈا گھاٹی کے موروے 
موڑ میں سمت مخالفت سے آرہی گاڑی نے ٹریکٹر ڈرائیور کو چکمہ دے دیا۔ اس کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور نے توازن کھو دیا۔ گاڑی سڑک کنارے پل کے نیچے گڈھے میں 
جا گری ۔ اس حادثہ میں دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی وہیں تین دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ 
ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جن کا ابتدائی علاج صدر اسپتال میں کرنے کے بعد بہتر علاج کےلئے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل 
سائنس ( ریمس) رانچی ریفرکر دیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت پرکاش گنجھو اور سونو گھانسی کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS