بدمعاشوں نے ٹرک سمیت 50 لاکھ روپے کی دوائیاں لوٹیں

0

حاجی پور: بہار کے ویشالی ضلع میں جنداہا تھانہ علاقہ کے چک فتح کے نزدیک بدمعاشوں نے ایک ٹرک اور اس پر لدی 50لاکھ روپے قیمت کی دوا لوٹ لی ہے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایاکہ دوا لیکر سمستی پور ضلع کے پٹوری جارہے ٹرک کو چھ بدمعاشوں نے تعاقب کر کے چک فتح گاﺅں کے نزدیک روک لیا۔ بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر ڈرائیور اور خلاصی کو ٹرک سے نیچے اتاردیا اور 50 لاکھ روپے قیمت کی دوا لدے ٹرک کو لیکر فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیور نے جنداہا تھانے کو واقعے کی اطلاع دی۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے ۔ ساتھ ہی بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے سبھی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جارہی ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS