بہرائچ: دو بسوں کی ٹکر،ایک کی موت،20 زخمی

0

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے نیپال گنج۔روپئی ڈیہا انٹرنیشنل ہائی وے پرعلی الصبح کوہرے کی وجہ سے دو روڈ ویز بسوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح روپئی ڈیہا بس اسٹینڈ سے روڈیز بس مسافروں کو لے کر نانپارہ جارہی تھی، جبکہ بہرائچ ڈیپو کی بس مسافروں کو لے روپئی ڈیہا جارہی تھی۔ روپئی ڈیہا علاقے کے نیپال گنج۔روپئی ڈیہا شاہراہ پر سمیر پور گاؤن کے نزدیک اچانک دونوں بسیں آمنے سامنے سے ٹکر گئیں۔
زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کو نازک حالت میں میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اورراستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ وہیں ایک مریض کے سر میں شدید چوٹ آئی اسے بھی لکھنؤ ریفر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS