’آپ‘کا کرناٹک میں سبھی224 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

0
image:businessstandard

بنگلورو، (پی ٹی آئی)عام آدمی پارٹی نے آئندہ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں سبھی 224 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ‘ پہلے سے ہی آدھے سے زائد امیدواروں کے ناموں کو آخری شکل دینے کے عمل میں ہے اور جنوری 2023 کے پہلے ہفتہ تک اپنی پہلی لسٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بعد ’آپ‘ کے امیدواروں کی اگلی لسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی ترجمان اور ’آپ‘ کی کرناٹک اکائی کے کنوینر پرتھوی ریڈی نے کہا کہ ’ہم نے سبھی 224 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہم نے ریاست کے 170 انتخابی حلقوں میں گاﺅں رابطہ مہم کے توسط سے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے اور ہم ان 170 انتخابی حلقوں میں بوتھ سطح پر لوگوں کو مقرر کرنے کے عمل میں ہیں۔‘ ان کے مطابق ریاست میں تقریباً 58,000 بوتھ ہیں اور پارٹی ہر بوتھ پر کم از کم 10 کارکنوں کی تقرری کر رہی ہے۔ ریڈی نے کہا کہ ’ہم بوتھ سطح پر کام کر کے اپنی پارٹی کو مضبوط کر رہے ہیں۔ اس طرح ہم پیسے کی طاقت کے خلاف لڑ سکتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ’آپ‘ کو زبردست ردعمل مل رہا ہے کیونکہ لوگ ریاست میں پھیلی بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS