راہل نے’بھارت جوڑو یاترا‘سے اپنی قائدانہ صلاحیت ثابت کی:شتروگھن

0

کولکاتا (پی ٹی آئی)ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے اپنی قائدانہ صلاحیت ثابت کی ہے۔ سنہا نے کہا کہ تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والا راہل کا 3,570 کلو میٹر طویل مارچ کانگریس کو 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں اس کی سیٹوں کی تعداد کو دوگنی کرنے میں مدد کرے گا۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس نے 52 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو بہت اچھی حمایت مل رہی ہے۔ راہل گاندھی کے کرشمے نے کام کرنا شروع کردیا ہے اور انہیں عوام کی زبردست حمایت مل رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ راہل کی یاترا اگلے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کی سیٹوں کی تعداد دوگنی کرنے میں مدد کرے گی‘۔ سنہا نے کہا کہ ’یہ صحیح معنوں میں یاترا ہے، کیونکہ راہل گاندھی چل رہے ہیں اور بی جے پی لیڈروں کی طرح ’رتھ یاترا‘ نہیں کررہے ہیں۔ اُن کی حمایت میں لاکھوں لوگ آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنی قیادت کی صلاحیت ثابت کی ہے۔ لوگوں نے انہیں لیڈر کے طور پر قبول کیا ہے۔ وہ لوگ بھی غلط ثابت ہوگئے ہیں، جنہوں نے اُن کا ’پپو‘ کہہ کر مذاق اڑایا اور انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS