دہلی میں آپ لیڈر نے کی خودکشی، راجوری گارڈن میں پھندے سے لٹکے ملے

0

نئی دہلی (ایجنسی):عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر نے راجوری گارڈن میں اپنے مغربی دہلی میں واقع گھر میں لٹکے پائے گئے۔ دہلی آپ ٹریڈ ونگ کے سیکرٹری سندیپ بھردواج نے جمعرات کو اپنے گھر پر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ اپوزیشن نے معاملے کی گہرائی سے جانچ کرنے کی مانگ کی ہے۔ دہلی پولیس نے بتیا ہے کہ آپ کے ایک ورکر سندیپ نے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ سی آر پی سی کی دفعہ 174کے تحت تقتیش کی کارروائی کی جارہی ہے ۔ وہ آپ ٹریڈ ونگ دہلی کے سیکرٹری تھے اور راجوری گارڈن مں بھردواج ماربلس کے مالک تھے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر ارویند کیجریول نے سندیپ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS