عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا، گرفتاری کی عرضی مسترد

0
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا، گرفتاری کی عرضی مسترد
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا، گرفتاری کی عرضی مسترد

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سوارن کانتا نے ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی سنجے سنگھ کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے، سنجے سنگھ نے مطالبہ کیا تھا کہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جائے کیونکہ ای ڈی نے گرفتاری کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا۔

معلوم ہوکہ ای ڈی نے بدھ (5 اکتوبر) کو علی الصبح 7 بجے سنجے سنگھ کے دہلی گھر پر چھاپہ مارا  کاغذات ضبط کیے ہیں۔ طویل پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے اسی شام تقریباً 5:30 بجے سنجے سنگھ کو گرفتار کیا۔ سنجے سنگھ کا نام ایکسائز پالیسی کیس کی چارج شیٹ میں بھی ہے۔ اس معاملے میں منیش سسودیا فروری سے جیل میں ہیں۔

ای ڈی کی چارج شیٹ میں سنجے سنگھ پر 82 لاکھ روپے کا چندہ لینے کا الزام ہے۔ اس سال جنوری میں ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں سنجے سنگھ کا نام شامل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیوز کلک کے معاملے میں دہلی پولیس کو سپریم کورٹ نے نوٹس دے کر جواب طلب کیا

سنجے سنگھ کی گرفتاری کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی نے غلطی سے ان کا نام شامل کیا ہے۔ جس پر ای ڈی نے جواب دیا کہ ان کی چارج شیٹ میں چار مقامات پر سنجے سنگھ کا نام لکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS